Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / ایوارڈس کیلئے اتھلیٹس کی بھاگ دوڑ قابل رحم

ایوارڈس کیلئے اتھلیٹس کی بھاگ دوڑ قابل رحم

سرینگر۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے سبکدوش شدنی چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ یہ بات انتہائی قابل رحم ہے کہ محض پدما ایوارڈس کے لئے اتھلیٹس اپنے لئے تائید مہم چلانا اور ایک دوسرے کیخلاف بھاگ دوڑ کی مہم ضروری محسوس کرتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے یہ تصرہ آج اس وقت کیا جب باکسر وجیندر سنگھ نے پدما بھوشن کیلئے وزارت اسپورٹس سے

سرینگر۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے سبکدوش شدنی چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ یہ بات انتہائی قابل رحم ہے کہ محض پدما ایوارڈس کے لئے اتھلیٹس اپنے لئے تائید مہم چلانا اور ایک دوسرے کیخلاف بھاگ دوڑ کی مہم ضروری محسوس کرتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے یہ تصرہ آج اس وقت کیا جب باکسر وجیندر سنگھ نے پدما بھوشن کیلئے وزارت اسپورٹس سے سفارش کرنے باکسنگ فیڈریشن سے درخواست کی تھی۔ اس سے قبل وزارت اسپورٹس نے اس مسئلہ پر پیدا شدہ ایک تنازعہ کے بعد بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کا نام پدما بھوشن ایوارڈ کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کی تھی۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’کچھ ایسی بات دیکھی جارہی ہے جس میں ہمارے انتہائی کامیابی کھلاڑی بھی ’’پدما‘‘ ایوارڈس کی قطار میں کھڑے ہوچکے ہیں اور تمام ساتھی ایک دوسرے کو پیچھے ڈھکیلنے کی کوششوں میں ملوث ہوگئے ہیں‘‘۔ عمر عبداللہ نے جو خود بھی اسپورٹس کے ایک پرجوش مداح ہیں، ٹوئٹر پر ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ امر انتہائی قابل رحم ہے کہ ہمارے اتھیلیٹس پدما ایوارڈس کیلئے اپنے لئے مہم چلاتے ہوئے اور دوسروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں، حالانکہ کیریئر اور کامیابیوں کی بنیاد پر ایوارڈس کیلئے نامزدگی کا فیصلہ کیا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT