Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایوارڈ محنت کا ثمر آور نتیجہ: محمد عامر

ایوارڈ محنت کا ثمر آور نتیجہ: محمد عامر

آکلینڈ۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لینے والے پاکستانی فاسٹ بولرمحمد عامر نے کہا ہے کہ مختصر فارمیٹ میں کامیابی ٹیم کیلئے بہت خاص ہے کیونکہ یہ کافی مشکل دورہ تھا اور ونڈے سیریز میں شکست کے بعد ٹیم کو فتح کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے اپنی تکنیک پر سخت محنت کی جس کا سہرا ٹیم انتظامیہ کو بھی جاتا ہے۔ عامر نے کہا کہ ونڈے سیریز پاکستان کیلئے اچھی ثابت نہیں ہوئی لیکن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی اور بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ان کیلئے کافی اہمیت رکھتا ہے۔ یاد نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ مقابلوں کی ونڈے سیریز میں جہاں مہمان پاکستانی ٹیم کو 5-0 کی شکست برداشت کرنی پڑی وہیں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر کے مظاہرے بھی 50 اوور کی اس کرکٹ میں اس معیار کے نہیں تھے جس کیلئے بولر مشہور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT