Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایوانووچ نے وکٹوریا کو شکست دی

ایوانووچ نے وکٹوریا کو شکست دی

ٹوکیو۔18ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) ایوانووچ نے پین پیسفک ٹینس ٹورنمنٹ میں بیلا روس کی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار وکٹوریہ ایزرنکا کا باہر کا راستہ دکھا دیا ۔ جبجکہ اینجلک کربر،لوئس سفاورا اورڈ ومنیکا سیبلکوانے پیش قدمی کرتے ہوئے ایونٹ کے تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ کورین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں اگنیسکا راڈونسکا اور کیرولینا پلسکووا نے کامیابی حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔جاپان میں جاری پین پیسفک ٹینس ٹورنمنٹکے دوسرے راونڈ میں ایوانووچ نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایزرنکا کو شکست دیکر خطاب کی دوڑ سے باہر کردیا۔ سرفہرست جرمنی کی اینجلک کربر نے یوکرین کی ایلنا سویٹولیناکو 4-6،4-6 سے شکست دی۔ چیک جمہوریہ کی لوسی سفارروانے سنسنی خیز مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینسچ کیخلاف 6-3،4-6 اور2-6 سے کامیابی حاصل کی۔ سلواکیا کی ڈومنیکا سیبلکوا نے امریکہ کی کو وانڈویگ کو شکست دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔دریں اثنا جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں جاری ویمنز سنگلز ٹورنمنٹ کے دوسرے راونڈ میں ٹاپ سیڈڈ پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا نے جنوبی افریقہ کی شنالی شیپرز کو شکست دی۔ سیکنڈ سیڈڈ چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا نے جرمنی کی اینا لینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 ، 6-7 اور 6-2 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں امریکہ کی کرسٹینا میک ہیل نے جرمنی کی مونا بارتھل کوحیران کن شکست دیکر ٹورنمنٹ سے باہر کردیا۔

TOPPOPULARRECENT