Saturday , December 15 2018

ایوانوچ نے ٹوکیو پان پیسیفک سنگلز خطاب جیت لیا

ٹوکیو 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اینا ایوانوچ نے ٹوکیو میں ڈبلیو ٹی اے پان پیسیفک اوپن کا سنگلز خطاب جیت لیا ہے ۔ انہوں نے فائنل میں امریکی اوپن کی فائنلسٹ کیرولین ووزنیاکی کو 6 - 2, 7 - 6 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا ۔ انہوں نے سابقہ عالمی نمبر ایک کھلاڑیوں کا یہ مقابلہ 99 منٹ میں جیتا ۔ اب ووزنیاکی کے خلاف وہ اپنی کامیابیوں کا ریکارڈ 5 -

ٹوکیو 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اینا ایوانوچ نے ٹوکیو میں ڈبلیو ٹی اے پان پیسیفک اوپن کا سنگلز خطاب جیت لیا ہے ۔ انہوں نے فائنل میں امریکی اوپن کی فائنلسٹ کیرولین ووزنیاکی کو 6 – 2, 7 – 6 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا ۔ انہوں نے سابقہ عالمی نمبر ایک کھلاڑیوں کا یہ مقابلہ 99 منٹ میں جیتا ۔ اب ووزنیاکی کے خلاف وہ اپنی کامیابیوں کا ریکارڈ 5 – 2 تک پہونچا چکی ہیں۔ ایوانووچ نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ یہ سخت مشقت والا مقابلہ تھا ۔ درمیان میں بہت مشکل ہو رہی تھی تاہم ایک خطاب جیتنا بہت اچھا احساس ہوتا ہے ۔ انہوں نے ٹاپ سیڈ جرمنی کی انجیلک کربر کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نیٹ پر پہونچ کر کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا جو بہت مشقت والا تھا ۔ ایوانووچ نے جاریہ سال چار خطاب جیتے ہیں اور اب ان کے کیرئیر کے جملہ خطاب 15 ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس کامیابی پر اس لئے بھی خوشی ہے کیونکہ ووزنیاکی ایک بہترین کھلاڑی ہے اور وہ بہت اچھا کھیلتی ہے ۔ ایوانووچ کیلئے یہ پہلا پان پیسیفک خطاب تھا جو گذشتہ آٹھ سال سے مسلسل یہاں مقابلہ کر رہی ہیں۔ وزنیاکی نے اپنی شسکت کے بعد کہا کہ انہوں نے بہت زیادہ کوشش کی اور اچھا مظاہرہ کرنا چاہا تاہم ابتداء سے انہیں اس میں مشکل ہو رہی تھی ۔ اینا نے بہت جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ان دونوں کے مابین گذشتہ مقابلہ مونٹیری میں مارچ میں ہوا تھا جب ووزنیاکی کو سیمی فائنل میں ایوانووچ کے مقابلہ میں شکست ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT