Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / ایوانکا ٹرمپ اور مودی کے دورہ پر حیدرآباد میں ہائی الرٹ

ایوانکا ٹرمپ اور مودی کے دورہ پر حیدرآباد میں ہائی الرٹ

ہائی ٹیک سٹی اور فلک نما پیالس کا علاقہ پولیس چھاونی میں تبدیل ،سخت سیکوریٹی

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) انٹرنیشنل انڈسٹریلسٹ کانفرنس کا 28 نومبر کو انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی حیدرآباد کا دورہ کر رہے ہیں ۔ اس دورہ کے پیش نظر حیدرآباد میں ہائی الرٹ اختیار کیا گیا ہے ۔ ایوانکا اور مودی کے موٹر قافلوں کی خاطر گچی باؤلی ، ہائی ٹیک سٹی کے علاوہ فلک نما پیالیس میں سخت سیکوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی حیدرآباد میٹرو ریل کا افتتاح کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ گلوبل انٹرپرینرشپ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں پر تمام کی نگاہیں ایوانکا ٹرمپ پر بھی مرکوز ہوں گی ۔ حیدرآباد شہر کو تین ہزار پولیس عملے سے محصور کیا جائے گا اور تین روزہ چوٹی کانفرنس کے دوران فل پروف سیکوریٹی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ نریندر مودی ، ایوانکا ٹرمپ کے اعزاز میں فلک نما پیالیس میں عشائیہ کا اہتمام کر رہے ہیں ۔ اس کیلئے دو گھنٹے تک ٹریفک کو بند کردیا جائے گا ۔ 500 سی سی ٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی فلک نما پیالیس میں عشائیہ کے بعد دہلی واپس ہوں گے جبکہ ایوانکا ٹرمپ دوسرے دن بھی شہر میں موجود رہیں گی اور ان کے اعزاز میں ریاستی حکومت کی جانب سے قلعہ گولکنڈہ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ امریکی سکریٹ سرویس کے عہدیدار ایوانکا کی سیکوریٹی کیلئے انتظامات کر رہے ہیں ۔ حیدرآباد میں اپنے قیام کے دوران وہ خصوصی بلٹ پروف ایس یو وی گاڑی میں سفر کریں گی جو خاص کر امریکہ سے لائی جارہی ہے ۔ ان کے قافلہ کے ساتھ عصری اسلحہ اور کمیونکیشن نظام ہوگا ۔ امریکی سیکوریٹی عملہ پیر کو ہی حیدرآباد پہونچ رہا ہے جو ویسٹن ہوٹل کے علاوہ شہر میں ایوانکا کے سفری مقامات کا بھی دورہ کرکے سیکوریٹی کا جائزہ لیگا ۔ اسی دوران کمشنر پولیس نے قلعہ گولنکڈہ کا دورہ کرکے سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT