Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ایوانکا ٹرمپ اور نریندر مودی کو کریم نگر کی چاندی کے تحائف کی پیشکشی

ایوانکا ٹرمپ اور نریندر مودی کو کریم نگر کی چاندی کے تحائف کی پیشکشی

حیدرآباد 26نومبر(یو این آئی) 28 نومبر سے شروع ہونے والی گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ میں شرکت کرنے والی صدرامریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کو تلنگانہ کریم نگر کے چاندی کے یادگار تحائف بنانے مشہور یونٹ سلور فلی گری آف کریم نگر میں تیار کردہ تحائف پیش کئے جائیں گے ۔ایوانکا کے علاوہ اس یونٹ نے وزیراعظم نریندر مودی اور اس سمٹ میں حصہ لینے والے دیگر شرکا کیلئے بھی تحائف کی تیاری کا موقع پایا ہے ۔مہمانوں کو تحائف اور مومنٹوز کی پیشکشی ایک روایت رہی ہے ۔اس مقصد کیلئے تلنگانہ حکومت نے 40لاکھ روپئے کے تحائف کی تیاری کا آرڈر دیا ہے ،یہ تحائف پُرکشش ہونگے ۔ایک ماہ پہلے ریاستی حکومت نے کلکٹر کے ذریعہ ان تحائف اور مومنٹوز کی فہرست بھیجی تھی جو مہمانوں کو دیئے جائیں گے ۔اس آرڈر کے لحاظ سے چاندی کا چارمینار کا ماڈل (تین کیلو)، مور(چارکیلو) ، وینا (ڈھائی کیلو) ، ہنس (دیڑھ کیلو)،کاکتیہ کی مہر(تین کیلو)تیار کیاجارہا ہے ۔اس کی تیاری 77ملازمین کر رہے ہیں۔ سلور فلی گری آف کریم نگر کو یہ آرڈر حاصل ہوا ہے جنرل سکریٹری اشوک نے اس آرڈر پر مسرت کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت آرٹ کے نمونوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT