Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ایوانکا ٹرمپ کا تاج فلک نما پیالیس میں قیام ہوگا

ایوانکا ٹرمپ کا تاج فلک نما پیالیس میں قیام ہوگا

حیدرآباد۔14اگسٹ (سیاست نیوز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ اپنے دورہ حیدرآباد کے دوران تاج فلک نما پیالس میں قیام کریں گی۔ 28نومبر سے شروع ہونے والے سہ روزہ گلوبل انٹرپرینیورس سمٹ میں ایوانکا ٹرمپ امریکی تجارتی وفد کی قیادت کرر ہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ اس سمٹ کے دوران دو یوم حیدرآباد میں قیام کریں گی اور اس قیام کے دوران وہ تجارتی وفد و سرمایہ کاروں کے ساتھ ریاستی ومرکزی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کریں گی۔گلوبل آنٹرپرینیورس سمٹ جو کہ حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر 28نومبر سے شروع ہونے جا رہا ہے اس کنونشن کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں اس سہ روزہ سمٹ کے دوران 3000 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے جن میں 200 سے زائد امریکی سرمایہ کار شامل ہوں گے۔ ایوانکا ٹرمپ کے تاج فلک نما میں قیام کے دوران ان کے سیکیوریٹی عملہ کے علاوہ صرف سفارتی و امریکی عہدیدار قیام کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT