Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ایوانکا ٹرمپ کا دورہ حیدرآباد۔ مہمانوں کے لئے مخصوص سڑکیں چمکائی جارہی ہیں۔شہریوں کی شکایت

ایوانکا ٹرمپ کا دورہ حیدرآباد۔ مہمانوں کے لئے مخصوص سڑکیں چمکائی جارہی ہیں۔شہریوں کی شکایت

حیدرآباد ، 27نومبر(یواین آئی ) ایک طرف شہر حیدرآبادمیں کل گلوبل انٹر پرینرشپ سمٹ ہونے جارہی ہے تو دوسری طرف شہریوں نے اس سمٹ میں صدر امریکہ کی دختر ایوانکا ٹرمپ کی آمد کے سبب شہر میں بڑے پیمانہ پر حکومت کی جانب سے ترقیاتی کام اور سڑکوں کی درستگی پر تاسف کا اظہارکیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنے سال سے یہاں رہنے والوں کی فکر تونہیں کی گئی لیکن مہمانوں کے لئے مخصوص سڑکوں کی قسمت چمکائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کی مہمان نوازی بہت مشہور ہے لیکن مہمان نوازی کے نام پر میزبانوں کو جیل میں ڈالنے کی رسم ٹھیک نہیں ہے ۔ شہر کے بھکاری ،ایوانکا کے دورے سے پریشان ہیں۔ ان کا پورا کارو بار خراب ہوچکا ہے ۔گزشتہ ایک مہینے سے گداگروں کو پکڑ کر ان کے کھانے اور دیگر سہولتوں کا خیال رکھاجارہاہے ۔ بھکاریوں کا کہناہے کہ حکومت کے اس رویہ نے انہیں کام چور بنادیاہے کیونکہ حکومت کی یہ مہمان نوازی صرف مہمان واپس ہونے تک ہی رہے گی۔سب سے زیادہ پریشان تو متوسط طبقہ ہے جو فٹ پاتھ پر کاروباروکرنے والا ہے جنہیں بے روزگار کردیاگیاہے ۔ حکومت بیرونی مہمانوں کو یہ بتانا چاہتی ہے کہ یہاں غربت کا خاتمہ ہوچکا ہے لیکن درحقیقت غربت کو نہیں بلکہ غریبوں کا خاتمہ کردیاگیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT