Tuesday , October 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ایوانکا ٹرمپ کا مجوزہ دورہ حیدرآباد اور سخت سکیورٹی

ایوانکا ٹرمپ کا مجوزہ دورہ حیدرآباد اور سخت سکیورٹی

فلک نما اور مادھا پور میں عوام اور تجارتی برادری کو مشکلات کا سامنا
حیدرآباد 19 نومبر (سیاست نیوز) خبردار صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ آرہی ہیں لہذا فلک نما کے باشندے خود کو گھروں میں بند رکھیں اور باہر نکلنے کی بالکل کوشش نہ کریں۔ ہاں اگر آپ کو کوئی ایمرجنسی کام لاحق ہوجائے تو ہمیں مطلع کریں۔ صرف فلک نما ہی نہیں بلکہ شہر میں ایوانکا ٹرمپ مادھا پور بھی آرہی ہیں لہذا وہاں کے مکینوں کو بھی پولیس کی جانب سے یہی کہا جارہا ہے۔ واضح ہو کہ ایوانکا ٹرمپ کے دورے سے متعلق پولیس لاجواب صیانتی انتظامات کررہی ہے۔ مادھاپور میں واقع ویسٹن ہول کے چاروں طرف ایک کیلو میٹر کے احاطہ میں واقع تجارتی اور رہائشی عمارتوں کے مالکین اور دوکانداروں کے ساتھ پولیس نے اجلاس منعقد کیا اور اس مناسبت سے پولیس نے کہاکہ صدر امریکہ کی بیٹی کے دورے سے تین دن پہلے ہی تحدیدات عائد کی جارہی ہیں لہذا علاقے کے تمام افراد پولیس کا تعاون کریں۔ پولیس نے فلک نما علاقے کے مختلف مقامات جیسے وٹے پلی، صادق نگر، فاطمہ نگر، فلک نما کے مکینوں کے گھروں کی تلاشی اور آدھار کارڈس کی جانچ کررہی ہے اور گھر کے افراد خاندانوں کے نام فون نمبرس اور دیگر تمام تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں ہر ایک کے مکینوں سے سوالات کئے جارہے ہیں کہ آپ کے گھر میں کتنے لوگ رہتے ہیں؟ کیا آپ کے گھر سے کوئی بیرونی ممالک گئے ہیں؟ اور گھر کے افراد میں کون کون کیا کیا کام کرتے ہیں؟ کیا دو تین ماہ قبل کسی نہ کسی اجنبی کو کرایہ پر مکان دیا ہے؟ کیا ہفتہ بھر ایام میں رشتہ دار گھر آئے تھے؟ اگر کسی کے رشتہ دار گھر آئے ہوں تو ان کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں اور 28 نومبر کو گھروں میں خود کو بند رکھنے پر پولیس زور دے رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT