Wednesday , August 15 2018
Home / شہر کی خبریں / ایوانکا ٹرمپ کیلئے سکیوریٹی انتظامات ریاستی پولیس کیلئے دردسر

ایوانکا ٹرمپ کیلئے سکیوریٹی انتظامات ریاستی پولیس کیلئے دردسر

صدر امریکہ کی دختر کے کسی پروگرام میں پولیس اہلکاروں کو یونیفارم میں نہ رہنے کی شرط !

حیدرآباد 20 نومبر ( سیاست نیوز ) ریاستی پولیس کیلئے ایوانکا ٹرمپ کے مسائل درد سر بنے ہوئے ہیں ۔ کل تک امریکی سیکوریٹی ایجنسیوں نے کہا تھا کہ ایوانکا ٹرمپ کے سامنے ملکی ہتھیار سے لیس حفاظتی دستے تعینات نہ کئے جائیں اور اب امریکی سیکریٹ سرویس نے ایک اور تحدید عائد کردی ہے ۔ اب ایوانکا کے کسی بھی پروگرام میں کوئی بھی پولیس آفیسر یونیفارم میں نہیں ہونا چاہئے اور اس پر پولیس عہدیداروں میں چہ میگوئیاں چل رہی ہیں ۔ عالمی سرمایہ کاری اجلاس میں شرکت کیلئے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ بھی شرکت کررہی ہیں اور اس بات کا سبھی کو علم ہے اور امریکی صدر کی بیٹی کو سخت سکیوریٹی فراہم کی جارہی ہے اور ان کے تحفظ کی ذمہ داری صدر امریکہ کو تحفظ فراہم کرنے والی ایجنسی کے ذمہ ہوتی ہے ۔ غیر ملکی نمائندوںکے عہدے میں ہمارے ملکی خصوص حفاظتی دستے ، ریاستی انٹلی جنس سیکوریٹی ونگ ، تمام حفاظتی اقدامات کررہے ہیں ۔ سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہونے کے باوجود امریکی عہدیداران کی جانب سے نئے نئے قواعد و ضوابط مقرر کرنا انتظامیہ کیلئے مسائل پیدا کررہا ہے ۔ ایوانکا کے پروگرام میں داخلی حفاظتی اقدامات پر متعین پولیس کو ہتھیار سے لیس رہنے سے منع کردیا گیا ہے اور اب پولیس کو یونیفارم میں متعین نہ کرنے کا حکم دینے کی وجہ سے انتظامیہ کو دوبارہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے ۔عالمی سرمایہ کاری اجلاس میں شرکت کیلئے آرہی ایوانکا ٹرمپ کے حفاظتی انتظامات کی نگرانی کیلئے ریاستی و مرکزی حکومتیں ایک کمیٹی تشکیل دے رہی ہیں ۔ ایف بی آئی ، ریاستی و مرکزی انٹلی جنس ایجنسیاں ، ایس پی جی ، نیتی آیوگ کے ساتھ حیدرآباد اور سائبر آباد پولیس کے اعلیٰ عہدیداران کمیٹی کے اراکین میں شامل ہونگے ۔ جی ای ایس منعقد کرنے والی نیتی آیوگ کے اراکین نے وزیراعظم اور ایوانکا کے پروگرام سے چیف منسٹر کے دفتر کو آگاہ کردیا ہے ۔ ریاستی و مرکزی انٹلی جنس ایجنسیوں ، یس پی جی اور گرے ہاونڈس عہدیداران کے تال میل سے حفاظتی اقدامات و انتظامات کی نگرانی انٹلی جنس آفیسر یم کے سنگھ کو دی گئی ہے ۔میٹرو ریل کا افتتاحی پروگرام اور وزیراعظم کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے ترتیب دئیے گئے ظہرانہ کا انتظام فلک نما پیالیس کے پاس حفاظتی انتظامات سخت کردئیے جانے سے متعلق کمشنر پولیس پی وی وی سرینواس راؤ نے بتایا کہ میٹرو ریل کے افتتاحی پروگرام میں مودی کی شرکت سے متعلق سرکاری طور پر اطلاع کے بعد دیگر اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایچ آئی سی سی میں اس ماہ 28 تاریخ کو جی ای ایس اجلاس میں وزیراعظم ، ایوانکا ٹرمپ کے علاوہ دو ہزار غیر ملکی نمائندے شرکت کررہے ہیں اور وزیراعظم ، ایوانکا کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے قافلہ اور غیر ملکی نمائندوں کی بسوں کو مختلف مقامات کے ذریعہ منزل مقصود تک پہونچایا جائیگا اور سٹی پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات کے لیے 2000 پولیس کو متعین کیاجارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT