ایوانکا ٹرمپ کے دورہ کا خیرمقدم : مودی

نئی دہلی۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ کے مجوزہ دورہ ہند کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعاون سے عوام بالخصوص باصلاحیت اور اختراع پسند تاجرین کو غیرمعمولی فائدہ ہوگا۔ نریندر مودی نے آج ٹوئیٹ کیا کہ وہ ایوانکا ٹرمپ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہندوستان و امریکہ کے مابین معاشی تعاون اس قدر زیادہ ہوگا عوام کو اتنا ہی فائدہ پہنچے گا۔ قبل ازیں ایوانکا ٹرمپ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے مجوزہ دورہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان جانے کیلئے بے چین ہیں۔

TOPPOPULARRECENT