Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ایوانکا کی میزبانی ‘ جب تلنگانہ نے آندھرا کو پیچھے چھوڑ دیا

ایوانکا کی میزبانی ‘ جب تلنگانہ نے آندھرا کو پیچھے چھوڑ دیا

امراوتی 27 نومبر ( پی ٹی آئی ) ایسے وقت میں جبکہ تلنگانہ میں وائیٹ ہاوز کی مشیر ایوانکا ٹرمپ کا گلوبل انٹرپرینر شپ کانفرنس میں استقبال کیا جا رہا ہے وہیں آندھرا پردیش کی جانب سے صدر امریکہ کی دختر کو مدعو کرنے کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ ایوانکا سہ روزہ چوٹی کانفرنس میں حیدرآباد میں شرکت کرر ہی ہیں جو تلنگانہ کیلئے جہاں باعث فخر ہے وہیں آندھرا کیلئے یہ تکلیف دہ امر بھی ہے ۔ امریکی حکام نے چندرا بابو نائیڈو حکومت کی جانب سے ایوانکا کے دورہ آندھرا پردیش کی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا ۔ اے پی کے معاشی ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکیٹیو جے کرشنا کشور نے امریکی حکام کے ساتھ ریاستی حکومت کی ایما پر مشاورت کی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکا ۔ آندھرا حکومت کا احساس تھا کہ ایوانکا اگر آندھرا پردیش کا دورہ کرتی ہیں تو ریاست کی امیج کو دنیا بھر میں ابھارنے میں مدد ملے گی ۔ حکومت آندھرا پردیش چاہتی تھی کہ کئی امریکی کمپنیوں کو بھی ریاست میں سرمایہ کاری کیلئے مدعو کیا جائے ۔ وشاکھاپٹنم یا امراوتی میں ایوان کا کی میزبانی کیلئے کوششیں کی گئیں اور ان سے وقت طلب کیا گیا جو نہ مل سکا ۔

TOPPOPULARRECENT