Tuesday , June 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ایوان اسمبلی میں وزیر فینانس کو الجھن

ایوان اسمبلی میں وزیر فینانس کو الجھن

کلیان لکشمی اسکیم پر وضاحت میں رکاوٹ ، کانگریس کا احتجاج

کلیان لکشمی اسکیم پر وضاحت میں رکاوٹ ، کانگریس کا احتجاج
حیدرآباد۔24۔نومبر (سیاست نیوز) وزیر فینانس ای راجندر کو آج تلنگانہ اسمبلی میں اس وقت الجھن کا سامنا کرنا پڑا جب کلیان لکشمی اسکیم کے بارے میں عہدیداروں نے انہیں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ایک طرف عہدیدار تو دوسری طرف پارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے دی جانے والی تفصیلات کے سبب راجندر کو اپنا بیان بار بار تبدیل کرنا پڑا۔ کانگریس کی ڈی کے ارونا نے جب سابقہ حکومت کی بنگارو تلی اسکیم کے موقف کے بارے میں سوال کیا تو وزیر فینانس نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ پرانی اسکیم ختم ہوچکی ہے۔ تاہم قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی اور دیگر ارکان کے احتجاج پر وزیر فینانس نے اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بنگارو تلی اسکیم کا جائزہ لے گی اور اس پر عمل آوری کے امکانات تلاش کرے گی۔ ایک مرحلہ پر وزیر فینانس نے کہا کہ بنگارو تلی اسکیم کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہے۔ بعد میں انہوں نے اسے محکمہ سماجی بھلائی سے متعلق اسکیم قرار دیا۔ تاہم وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے وضاحت کی کہ کانگریس دور حکومت کی یہ اسکیم محکمہ بہبودیٔ خواتین و اطفال سے تعلق رکھتی ہے۔ حکومت کے اس غیر اطمینان بخش جواب پر کانگریس ارکان نے اپنا احتجاج درج کرایا۔ تلگو دیشم کے دیاکر راؤ نے کہا کہ کلیان لکشمی اسکیم سے بہتر سابقہ بنگارو تلی اسکیم تھی، لہذا اس کا احیاء کیا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT