Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کی تجاویز ، مسلم منچ کا خیر مقدم

ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کی تجاویز ، مسلم منچ کا خیر مقدم

نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ مسلم منچ نے ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کی سفارش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ یہ مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہو سکتا ہے اور فریقوں کو اس رُخ پر پہل کرنی چاہئے۔سپریم کورٹ نے آج بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کے اس سلسلے میں درخواست پر تبصرہ کیا ہیکہ عدالت کے باہر اس معاملے کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ عدالت نے کہا ہیکہ ضرورت پڑنے پر وہ اس میں ثالثی کیلئے تیار ہے ۔ مسلم منچ کنوینر افضال احمد نے عدالت عظمیٰ کی اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ بات چیت سے حل ہو سکتا ہے اور دونوں فریقوں کو اس سمت میں پہل کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن اور چین کیلئے ہم سب تیار ہیں اور اتحاد اور سالمیت کیلئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو مل کر کام کرنا چاہئے اور جو جس کا حق ہے اسے ملنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT