Sunday , April 22 2018
Home / ہندوستان / ایودھیا تنازعہ کی خوشگوار یکسوئی کا سرورق جاری

ایودھیا تنازعہ کی خوشگوار یکسوئی کا سرورق جاری

لکھنؤ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کے مرکزی شیعہ وقف بورڈ نے آج ایودھیا تنازعہ کی خوشگوار یکسوئی کا سرورق جاری کردیا ۔ صدرنشین وسیم رضوی نے کہا کہ ہم نے اپنی تجویز کے مسودہ کا سرورق دیرینہ ایودھیا تنازعہ کی خوشگوار یکسوئی کیلئے جاری کردیا ہے۔ اس کا عنوان ’’ایک راستہ ، ایکتا کی اور‘‘ (اتحاد کی سمت ایک راستہ )ہے۔ اس میں مجوزہ رام مندر اور شہید بابری مسجد کی تصویریں بھی شامل ہیں اور تلک دھاری ہندو کو ایک مسلمان سے بغلگیر ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم رضوی نے تجویز کے مسودہ کی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا ، تاہم کہا کہ اسے جلد ہی قطعیت دی جائے گی اور داخل کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT