Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ایودھیا مسئلہ حل کرنے ماحول سازگار : شری شری روی شنکر

ایودھیا مسئلہ حل کرنے ماحول سازگار : شری شری روی شنکر

بنگلور۔ 28اکتوبر ( یو این آئی) روحانی گرو اور ’’دی آرٹ آف لیونگ ‘‘کے بانی شری شری روی شنکر نے ایودھیا مسئلہ کا کورٹ سے باہر حل کرنے کی سمت میں پہل کرتے ہوئے متعلق فریقوں کیساتھ بات چیت شروع کی ہے اور کہا ہے کہ اب ماحول پہلے کے مقابلے میں کافی زیادہ مثبت ہے ۔روی شنکر نے اس سمت میں کچھ ہندو اور مسلم مذہبی گروؤں سے بات چیت کے بعد کہا ہے کہ اس سمت میں کی جا رہی پہل کے بارے میں ابھی کوئی نتیجہ اخذکرنا بہت جلد بازی ہو گی، لیکن اب ماحول پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ سازگار ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایسی کسی بات چیت کی پہل نہیں کی گئی ہے اور وہ اپنی سطح پر کوشش کر رہے ہیں. اس کے پیچھے کسی قسم کی سیاست نہیں ہے ۔ ایسی خبریں بھی ہیں کہ روی شنکر نرموہی اکھاڑے کے آچاریہ رام داس کے علاوہ دوسروں کے ساتھ بھی برابر رابطے میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT