Wednesday , October 24 2018
Home / Top Stories / ایودھیا مسئلہ پر شری شری کوصرف فریقین سے بات کرنی چاہئے :سلمان ندوی

ایودھیا مسئلہ پر شری شری کوصرف فریقین سے بات کرنی چاہئے :سلمان ندوی

لکھنو، 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شری شری روی شنکر کے ساتھ مل کر اجودھیا کے متنازعہ معاملے پر سمجھوتہ کرانے کی کوششوں سے سرخیوں میں آئے مولانا سلمان ندوی نے لکھنومیں فلاح انسانیت بورڈ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے ۔مولانا سلمان ندوی نے صحافیوں سے ایودھیا معاملے سے الگ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہندؤں کی طرف سے مسلسل کہا جا رہا تھا کہ وہ ہر حال میں رام مندر اسی مقام پر بنا کر رہیں گے ، اس سے ان کو لگا کہ ایسے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا ہی انتظارکیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ شری شری روی شنکر کو چاہئے کہ وہ بابری مسجد معاملے میں فریقین سے ہی بات چیت کریں۔ سلمان ندوی نے شری شری کے شام جیسے حالات پیدا کر دینے والے بیان پر کہا کہ وہ بیان ٹھیک نہیں تھا ، ان کو اپنے الفاظ پر توجہ دینی چاہئے ، اور ایسے الفاظ سے بچنا چاہئے ، جس کا غلط مطلب نکلتا ہو۔مولانا سلمان ندوی نے آل انڈ مسلم یا پرسنل لا بورڈ پر الزام عائد کیا کہ وہ صرف میاں اور بیوی تک محدود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ تین برس سے بورڈ سے مطالبہ کر رہا تھا کہ میاں ،بیوی کے جھگڑوں پر رقم خرچ کرنے کے بجائے سماج کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT