Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / ایودھیا مقدمہ کی سماعت کا آج سے آغاز

ایودھیا مقدمہ کی سماعت کا آج سے آغاز

ایودھیا ۔4 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کل (منگل )سے ایودھیا میں متنازعہ بابری مسجد ۔رام جنم بھومی معاملے کی ہر روز سماعت کرے گا۔ 6 ڈسمبر1992 ء کو کارسیوکوں نے بابری مسجد کو منہدم کر دیا تھا۔وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) متنازعہ مقام پر اگلے برس اکتوبر میں رام مندر کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کر چکی ہے ۔ مرکز اور اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتوں نے اس مسئلے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اس معاملے پر انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے ۔اس سے پہلے 30 دسمبر 2010 ء کو الہ آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے میں فیصلہ سنایا تھا جس کے مطابق متنازع علاقے کی دو تہائی زمین ہندوں اور ایک تہائی مسلمانوں کو دینے کی بات کہی گئی تھی تاہم اس فیصلے سے دونوں طرف اتفاق نہیں تھا جس کے بعد دونوں فریق سپریم کورٹ کے دروازے پر گئے تھے ۔ ہائیکورٹ میں یہ معاملہ آٹھ سال چلا تھا جس کی شروعات 2002 ء میں ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT