Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / ایودھیا میںرام مندر کی تعمیر کا عہد

ایودھیا میںرام مندر کی تعمیر کا عہد

چھترپور (مدھیہ پردیش) ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہمارا پختہ ارادہ ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج پرزور انداز میں کہا کہ موجودہ حالات اس مقصد کے لئے بالکل مناسب ہیں۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر صرف ہماری خواہش نہیں بلکہ ہمارا عہد ہے۔ وہ 52 فٹ بلند مہاراجہ چھترسال کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد موساہانیہ میں حاضرین سے خطاب کررہے تھے جو ضلع چھترپور سے 15 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراجہ چھترسال ایک بہادر سورما تھے جنہوں نے اپنے دشمنوں کو مٹھی بھر سپاہیوں کی مدد سے شکست دی تھی۔ بھاگوت نے مہاراجہ چھترسال کی چھترپتی شیواجی کے ساتھ اتحاد کا بھی حوالہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT