Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / ایودھیا میں اختتام سال تک مندر کی تعمیر کا آغاز

ایودھیا میں اختتام سال تک مندر کی تعمیر کا آغاز

اگست ۔ستمبر میں عدالتی فیصلہ متوقع، ہندوؤں اور مسلمانوں کے اتفاق پر زور : سبرامنیم سوامی
نئی دہلی ۔ 6 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج دعویٰ کیا کہ رواں سال کے ا واخر سے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر شروع کی جائے گی اور اس ضمن میں ایک لائحہ عمل کا 9 جنوری کو اعلان کیا جائے گا ۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کسی تحریک یا مہم کے ذریعہ یہ مندر تعمیر نہیں کیا جائے گا بلکہ عدالتی فیصلہ پر تعمیر ہوگی ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اگست ۔ستمبر تک عدالتی فیصلہ ہوجائے گا اور ہندو مسلم طبقات کے باہمی اتفاق سے مندر کی تعمیر شروع ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات سے کوئی تعلق رکھتا ہے ۔ سبرامنیم سوامی نے جواب دیا کہ ’’راما کو انتخابات سے مربوط نہیں کیا جانا چاہئے ۔ ہندوؤں کے لئے راما اعتقاد سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایودھیا میں مندر کی تعمیر پر ہندو کا عہد ہے‘‘۔ سوامی نے دعویٰ کیا کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان اس مسئلہ کی دوستانہ یکسوئی کی کوششیں جاری ہیں تاکہ ا یودھیا میں دریائے ساریو کی دو جانب ایک مندر اور ایک مسجد کی تعمیر کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی میں 9 جنوری سے شروع ہونے والے ایک سمینار میں اس مسئلہ پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔
دہشت گردی کے خلاف
ہند۔ بحرین سمجھوتہ کو کابینہ کی منظوری
نئی دہلی ۔6جنوری( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی کابینہ نے بین الاقوامی دہشت گردی کی سرکوبی اور منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد کیلئے ہندوستان اوربحرین کے مابین طئے شدہ سمجھوتہ کو آج منظوری دیدی ۔ یہ سمجھوتہ گذشتہ ماہ ہوا تھا جو بین الاقوامی دہشت گردی ‘ بین الاقوامی منظم جرائم اور ممنوعہ ادویات‘ منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد سے متعلق ہے ۔

TOPPOPULARRECENT