Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو اولین ترجیح، آئندہ سال سے مہم

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو اولین ترجیح، آئندہ سال سے مہم

نئی دہلی ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک نئی ہندو تنظیم کے قیام کا اعلان کیا ہے جو ہندوتوا کے مختلف مسائل پر پیشرفت کی کوشش کرے گی، جن میں مسلمانوں کو متبادل اراضی پر آمادہ کرتے ہوئے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے متنازعہ مقام حاصل کرنا بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر سوامی نے یہاں اخباری نمائندوں سے با

نئی دہلی ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک نئی ہندو تنظیم کے قیام کا اعلان کیا ہے جو ہندوتوا کے مختلف مسائل پر پیشرفت کی کوشش کرے گی، جن میں مسلمانوں کو متبادل اراضی پر آمادہ کرتے ہوئے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے متنازعہ مقام حاصل کرنا بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر سوامی نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی تنظیم ’’ویراٹ ہندوستان سنگھم‘‘ نوجوانوں میں ہندوتوا اقدار کو عام کرے گی، جن میں دفعہ 370 کی تنسیخ، یکساں سیول کوڈ، رام مندر، گاؤکشی پر امتناع وغیرہ شامل ہیں۔ ترجیحی مسئلہ کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اس تنظیم کا ترجیحی مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے کہا کہ ’’یکم ؍ جنوری 2016ء سے ہم رام مندر کا مسئلہ اٹھائیں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ حکومت ہند بھی سعودی عرب کے طریقہ کار کی تقلید کرتے ہوئے دریائے سریو کے ساحل پر مسجد کی تعمیر کیلئے وقف بورڈ کو پیشکش کرے اور رام مندر کے احاطہ کو پوری طرح مندر کی تعمیر کیلئے چھوڑ دیا جائے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کام 2016ء کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا کیونکہ ہم عدالتوں

اور حکومت کے آگے بڑھانے جیسے دونوں ہی معاملات میں سرگرم ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک سپریم کورٹ میں ساری قانونی کارروائی مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے خصوصی موقف سے متعلق دستور کی دفعہ 370 کی تنسیخ کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ فی الحال یہ موضوع پس پشت ڈال دیا گیا ہے حالانکہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں اس کا وعدہ کیا گیا تھا چنانچہ 2019ء میں آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل یہ کام کردیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم میں تمام ہندوؤں کے علاوہ ایسے تمام مسلمانوں اور دوسروں کیلئے دروازہ کھلے ہیں جن کے آباء و اجداد ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT