Tuesday , December 11 2018

ایودھیا میں رام کی جلاوطنی سب سے بڑی دھوکہ دہی

رام بھکت کی حیثیت سے اقتدار پر فائز ہونے والے کمبھ کرن بن گئے : شیوسینا
ممبئی ۔ /24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مسئلہ رام مندر پر بی جے پی پر مبہم اور بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے شیوسینا نے کہا کہ اس مسئلہ پر باتیں کرنے والوں نے مرکز اور اترپردیش میں اقتدار پر فائز رہنے کے باوجود لارڈ رام کو ایودھیا میں ہی جلاوطن رکھا ہے جو سب سے بڑی دھوکہ دہی ہے۔ شیوسینا نے رام مندر کی تعمیر کیلئے 2019 ء سے قبل آرڈیننس کی اجرائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ شیوسینا نے بی جے پی کا نام لئے بغیر اس (بی جے پی) کا ’کمبھ کرن‘ سے تقابل کیا جو دیو مالائی رامائن میں طویل وقفہ تک حالت نیند میں رہنے والا مشہور کردار ہے۔ شیوسینا نے کہا ہے کہ اس کے صدر ادھو ٹھاکرے ’کمبھ کرن‘ کو گہری نیند سے جگانے کیلئے ایودھیا آئے ہیں تاکہ رام مندر کی تعمیر شروع کی جاسکے ۔ ادھو ٹھاکرے اپنے خاندان کے ساتھ دو روزہ دورہ پر ہفتہ کی دوپہر ایودھیا پہونچے ہیں ۔ شیوسینا نے کہا کہ مہابھارت پانچ گاؤں پر محیط ہے لیکن ایودھیا میں جاری مہابھارت مندر کی تعمیر سے متعلق ہے ۔

TOPPOPULARRECENT