Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ایودھیا میں شاندار دیوالی کی منصوبہ بندی :گورنر

ایودھیا میں شاندار دیوالی کی منصوبہ بندی :گورنر

وارناسی ۔ /10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گورنر یو پی رام نائک نے آج کہا کہ دیوالی ایودھیا میں اس بار شاندار پیمانے پر منانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے لیکن وہ منصوبوں سے واقف نہیں ہے جو یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے دریائے سریو کے کنارے لارڈ رام کا دیوقامت مجسمہ نصب کرنے کے بنائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی تقریبات کا مقصد ایودھیا کو ایک سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینا ہے ۔ ایودھیا قدیم تہذیب اور مذہب کا مرکز ہے ۔ اسے طویل عرصہ سے ریاستی اور مرکزی حکومت نے نظرانداز کیا ہے اور اب موجودہ حکومت خوبصورتی کے ساتھ اس کی شان و شوکت بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT