Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ایودھیا میں عوامی دولت کا ضیاع

ایودھیا میں عوامی دولت کا ضیاع

یوپی حکومت مخصوص طبقہ کیلئے کام کررہی ہے: ظفریاب جیلانی
لکھنؤ ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے ایودھیا میں جشن کے نام پر عوامی رقم کے بے دریغ خرچ پر اعتراض کیا اور کہا کہ عوامی دولت کو اس طرح کے مظاہروں میں ضائع کیا جارہا ہے۔ کمیٹی کے آج منعقدہ اجلاس کے بعد کنوینر ظفریاب جیلانی نے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک پہلو ہیکہ عوامی دولت کو اس طرح کے پروگرام میں ضائع کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا کہ ادتیہ ناتھ حکومت مخصوص طبقہ کیلئے کام کررہی ہے۔ ظفریاب جیلانی نے کہا کہ ایسا لگتا ہیکہ ادتیہ ناتھ حکومت مخصوص طبقہ کیلئے کام کررہی ہے حالانکہ دستور اس کی اجازت نہیں دیتا۔ اترپردیش میں بی جے پی حکومت نے ایودھیا میں عوامی مصارف سے لارڈ رام کا ایک بڑا مجسمہ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیلانی نے کہا کہ اس طرح کے کام دستور کی روح کے خلاف ہیں لیکن مسلمانوں کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اس سے لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT