Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / ایودھیا میں مسلم خواتین کی آر ایس ایس کے زیراہتمام چوٹی کانفرنس

ایودھیا میں مسلم خواتین کی آر ایس ایس کے زیراہتمام چوٹی کانفرنس

نئی دہلی ۔ /6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس سے ملحق مسلم راشٹریہ منچ کے زیراہتمام مسلم خواتین کی ایک چوٹی کانفرنس ایودھیا میں /21 فبروری کو منعقد کی جائے گی اور ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے یہاں پر رام مندر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔ اس چوٹی کانفرنس میں طلاق ثلاثہ اور مسلم خواتین کی تعلیم جیسے مسائل پر بھی غور کیا جائے گا ۔ منچ کی کنوینر نے کہا کہ کئی مسلم خواتین کو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر اعتراض نہیں ہے ۔ مسلم راشٹریہ منچ 2002 ء میں اس وقت کے سرسنچالک کے ایس سدرشن نے قائم کیا تھا اور یہ ابتدائی سے طلاق ثلاثہ کو جانبدارانہ اور غیر دستوری قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف جدوجہد کررہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT