Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / ایودھیا میں کارسیوکوں پر فائرنگ کا حکم دینے پر افسوس :ملائم سنگھ

ایودھیا میں کارسیوکوں پر فائرنگ کا حکم دینے پر افسوس :ملائم سنگھ

لکھنؤ ۔ /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے ایودھیا واقعہ کے تقریباً 25 سال بعد آج کہا کہ انہیں 1990 ء میں کار سیوکوں پر فائرنگ کا حکم دیتے ہوئے بے حد افسوس ہوا لیکن مذہبی مقام کو بچانے کیلئے یہ ضروری تھا ۔ ملائم سنگھ یادو اس وقت اترپردیش کے چیف منسٹر تھے اور انہوں نے ایودھیا میں کارسیوکوں پر فائرنگ کا حکم دیا تھا جس میں 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ آج سماجی جہد کار کرپوری ٹھاکر کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارسیوکوں پر فائرنگ کا حکم دیتے ہوئے انہیں افسوس ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT