Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ایودھیا : وی ایچ پی پر کشیدگی پیدا کرنے مسلمانوں اور سماج وادی پارٹی کا الزام

ایودھیا : وی ایچ پی پر کشیدگی پیدا کرنے مسلمانوں اور سماج وادی پارٹی کا الزام

ایودھیا ۔21ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایودھیا میں پتھروں سے بھری ہوئی دو لاریاں پہنچنے پر سماج وادی پارٹی نے آج ’’بھگوا طاقتوں ‘‘ پر الزام عائد کیاکہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل اندازی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ امن کو یقینی بنائے ۔ مسلم برادری کے نامور قائدین نے الزام عائد کیا کہ وی ایچ پی ملک گیر سطح پر رام مندر کی تعمیر کیلئے مہم چلا کر پتھر جمع کرچکی ہے۔ اس نے کھلم کھلا عدالت کا مذاق اڑایا ہے۔ ایودھیا کے رکن اسمبلی ریاستی وزیر جنگلات تیج نارائن پانڈے نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کئے ہوئے ترقیاتی کاموں سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے وی ایچ پی شرانگیزی کررہی ہے۔ حاجی محبوب نے دو بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے رکن ہے، انتباہ دیا کہ مسلمان ہی بابری مسجدکی تعمیر کیلئے ملک گیر سطح پر مہم چلا کر پتھر جمع کرسکتے ہیں۔ مقدمہ کے ایک فریق ہاشم انصاری نے کہا کہ مسلمان پرامن رہ کر عدالتی فیصلہ کا انتظار کررہے ہیں اس لئے انہیں وی ایچ پی مشتعل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایودھیا کے مسلم کارپوریٹر حاجی اسد احمد نے کہا کہ مقامی انتظامیہ ہمیں اسی مسجد کی تعمیر اور مرمت کی اجازت ہی نہیں دیتا لیکن وی ایچ پی کو کشیدگی پھیلانے کی کھلی آزادی دے دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT