Wednesday , December 19 2018

ایودھیا کیس کی عاجلانہ سماعت کیلئے سبرامنیم سوامی کا مطالبہ

نئی دہلی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج سپریم کورٹ سے خواہش کی ہے کہ وہ ایودھیا میں متنازعہ علاقہ کے قریب رام جنم بھومی پر پاتریوں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے اس کیس کی سماعت کو عاجلانہ خطوط پر انجام دے۔ اُنھوں نے کہاکہ ان کی ایک درخواست چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی زیرقیادت ایک بنچ میں زیردوران ہے۔ اس بنچ نے سوال کیاکہ وہ اپنی رجسٹری جانچ لیں اس معاملہ میں اگر درخواستیں پوری ہوں تو اس کے بعد ہم سماعت کی تاریخ دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT