Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ایودھیا کے متنازعہ مقام کیلئے دو مبصرین مقرر

ایودھیا کے متنازعہ مقام کیلئے دو مبصرین مقرر

ایودھیا 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایودھیا میں بابری مسجد اور رام جنم بھومی کے مقام پر دو ایڈیشنل ججوں کو مبصرین کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔ جن میں بستی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج عرفان احمد اور فیض آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج امرجیت ترپاٹھی شامل ہیں۔ فیض آباد کے ڈیویژنل کمشنر اور متنازعہ مقام کے رسیور (افسر مجاز) منوج تیواری نے پی ٹی آئی سے کہاکہ ’’عدالت عظمیٰ کی ہدایات پر الہ آباد ہائی کورٹ نے دو مبصرین کے تقررات کئے ہیں‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ دونوں ججس بحیثیت مبصرین اتوار سے اپنے کام کا آغاز کریں گے۔

مودی آج شہنشاہ پور جائیں گے
وارانسی 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مہمان جس نے شہنشاہ پور میں زائداز 450 سال قبل ایک رات گزاری، اُس گاؤں کا نام اُسی سے موسوم ہوگیا۔ موجودہ طور پر وارانسی کے قریب واقع یہ قریہ پھر ایک بار شہرت پانے تیار ہے کیوں کہ وہ وزیراعظم مودی کے استقبال کی تیاریاں کررہا ہے۔ مودی کل اِس گاؤں میں میگا انیمل فیئر اور نوتعمیر شدہ گاؤشالہ کا افتتاح کریں گے۔ اِس میلے کا اہتمام وہاں پہلی بار کیا جارہا ہے اور یہ 1800 ایکر اراضی پر پھیلا ہوگا۔ شہنشاہ پور اس طرح پھر ایک بار تاریخ میں اپنا نام درج کرانے جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT