Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایورسٹ کو پہلی مرتبہ سر کئے 61 برس مکمل

ایورسٹ کو پہلی مرتبہ سر کئے 61 برس مکمل

کھٹمنڈو۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام) پہلی مرتبہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو29 مئی 1953 سر کیا گیا تھا۔ یہ کارنامہ ایڈمنڈ ہلیری اور تینزنگ نارگے نے انجام دیا تھا۔ آج اْس پہلی مہم میں شریک صرف ایک شخص زندہ ہے۔61 برس قبل چند دیگر ممالک کے علاوہ نیپال میں بھی اس چوٹی کے پہلی مرتبہ سر کئے جانے کی 61 ویں سالگرہ منائی گئی، جس کی قیادت ایور

کھٹمنڈو۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام) پہلی مرتبہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو29 مئی 1953 سر کیا گیا تھا۔ یہ کارنامہ ایڈمنڈ ہلیری اور تینزنگ نارگے نے انجام دیا تھا۔ آج اْس پہلی مہم میں شریک صرف ایک شخص زندہ ہے۔61 برس قبل چند دیگر ممالک کے علاوہ نیپال میں بھی اس چوٹی کے پہلی مرتبہ سر کئے جانے کی 61 ویں سالگرہ منائی گئی، جس کی قیادت ایورسٹ کو سر کرنے کی پہلی مہم میں شامل واحد بقید حیات کوہ پیما 81 سالہ کانچا شرپا نے کی۔ 61 برس قبل یہ چوٹی تو نیوزی لینڈ کے ایڈمنڈ ہلیری اور ان کے ہندوستانی نژاد نیپالی شرپا (گائیڈ) تینزنگ نارگے نے سر کی تھی لیکن آغاز میں کانچا شرپا بھی ان کے ساتھ تھے اور راستے میں قائم آخری کمیپ تک ان کے ساتھ ہی رہے تھے۔ کھٹمنڈو میں اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے ان نے کہا کہ ہم سبھی اس دن بہت خوش تھے اور یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اور یادگار دن تھا۔

ایک دوسری تقریب میں ان 16 شرپا یا گائیڈس کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا، جو گزشتہ ماہ ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کمیپ میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔1953ء کے بعد سے کوہ پیماؤں کی ایک بڑی تعداد مجموعی طور پر 6000 سے زائد مرتبہ اس چوٹی کی سر کر چکی ہے۔ ایڈمنڈ ہلیری اور تینزنگ نارگے ایورسٹ کو سر کرنے والی پہلی برطانوی ٹیم کا حصہ تھے۔ اس ٹیم میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جارج لووے بھی شامل تھے۔ ان کا انتقال 89 برس کی عمر میں 2013ء ہوا تھا۔ جارج لووے اس تاریخی کامیابی پر ایڈمنڈ ہلیری اور تینزنگ نارگے کو مبارکباد دینے والے پہلے شخص تھے۔یہ چوٹی پہلی مرتبہ سر کئے جانے کی خبر یکم جون 1953ء کو ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی کے دن برطانیہ پہنچی تھی۔ تب برطانوی عوام کی خوشیاں دوبالا ہو گئی تھیں۔ بعد ازاں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہلیری اور اس مہم جو ٹیم کے سربراہ جان ہنٹ کو ’سر‘ کے خطابات سے نوازا گیا تھا جبکہ تینزنگ نارگے کو جارج میڈل دیا گیا تھا۔ یہ برطانیہ کا دوسرا سب سے بڑا سیول اعزاز ہے۔ نارگے 1986ء میں71 برس کی عمر میں جبکہ سر ہلیری 2008ء میں 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

TOPPOPULARRECENT