Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ایٹاوہ ریلوے اسٹیشن پر بم جیسی چیز ملنے سے افراتفری

ایٹاوہ ریلوے اسٹیشن پر بم جیسی چیز ملنے سے افراتفری

ایٹاوہ، 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے اٹاوہ ریلوے اسٹیشن پر بم جیسی چیز ملنے سے افراتفریح مچ گئی ۔ جانچ کے بعد افسران نے کوئی دھماکہ خیز چیز نہ ملنے پر راحت کی سانس لی۔ پولیس کو اسٹیشن پرجانچ کے دوران ایک پلاسٹک کے ڈبے میں پرانی بیٹری اور تار ملے تھے ۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ویبھو کرشن نے ریلوے اسٹیشن کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ گزشتہ شب 11 بجے ایٹاوہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 5 پر بم جیسی چیز ملنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد کانپور سے بم کو نارہ بنانے والے دستے کو بلایا گیا۔ جانچ میں دستے کو پلاسٹک کے ڈبے میں پرانی بیٹری اور بجلی کے تار ملے جس میں کسی طرح کا کوئی دھماکہ خیز مادہ نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ کسی سرپھرے شخص نے سنسنی پیدا کرنے کے لئے یہ بم جیسی چیز پلیٹ فارم پر بینچ کے پاس رکھ دی تھی۔ بم نما چیز کی اطلاع کے بعد ریاستی ریلوے پولیس (جی آر پی) اور ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے گہرائی سے جانچ کی۔ انہوں نے بتایا کہ بم کو ناکارہ بنانے والا دستہ جانچ کے بعد کانپور روانہ ہوگیا۔ اس بم نما چیز کو جی آر پی کے سب انسپکٹر رویندر سنگھ کی قیادت والے گشتی دستہ نے دیکھا تھا اور افسران کو اس کی اطلاع دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT