Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / ایٹاوہ میں ریل کی پٹری ٹوٹنے سے ٹرین کی آمد و رفت متاثر

ایٹاوہ میں ریل کی پٹری ٹوٹنے سے ٹرین کی آمد و رفت متاثر

ایٹاوہ8نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے اٹاوہ میں مصروف ترین دہلی۔ ہوڑہ ریلوے سیکشن پر بلرئی۔ بھدان کے درمیان پٹری ٹوٹنے کے سبب اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح پانج بجکر پانچ منٹ پر ریل کی پٹری ٹوٹنے کی اطلاع ملنے پر ریل انتظامیہ پوری طرح مستعد دکھائی دی۔ اپ لائن پٹری ٹوٹنے کا یہ واقعہ کھمبا نمبر 1186 سے 20/22 کے درمیان کا ہے ۔ یہاں تقریباً پانچ انچ پٹری ٹوٹی ہوئی ملی ہے ۔ اس لائن پر کئی ٹرینیں گزر چکی ہے لیکن اچھی بات یہ رہی کے اس دوران کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ ریل پٹری ٹوٹنے کے سبب اپ لائن پر دلی کی جانب جانے والی سبھی مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیوں کی رفتار کم کرکے ڈرائیوروں کو محض 20 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس سے شمال مشرقی ریاستوں سے آنے والی پانچ راجدھانی ایکسپریس سمیت کئی ریل گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ریل پٹری کے ٹوٹنے کی خبر کے بعد اس روٹ پر آمد و رفت متاثر ہے جسے درست کرنے کے لئے دوپہر بعد محکمہ ریل کی تعمیراتی اکائی پٹری کی مرمت کا کام شروع کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT