Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایٹوناگارام سرکاری ہاسپٹل میں خاتون کی کامیاب سرجری

ایٹوناگارام سرکاری ہاسپٹل میں خاتون کی کامیاب سرجری

مہادیوپور ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سرکاری دواخانہ میں ڈاکٹرز نے ایک حاملہ خاتون کی کامیاب سرجری انجام دی ۔ تفصیلات کے بموجب سرکاری دواخانہ ایٹوناگارام میں کملا پور موضع سے تعلق رکھنے والی دلت طبقہ کی رادھا نامی حاملہ خاتون کی حالت کافی تشویشناک تھی کیوں کہ اس کا بلڈپریشر بڑھا ہوا تھا اور دل کی دھڑکن بھی صحیح نہیں تھی ۔ اس کی حالت دیکھ کر ڈاکٹر مانسہ ریڈی اور ڈاکٹر سری کانت نے فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا اور اس خاتون کو لڑکا تولد ہوا اس کامیاب آپریشن پر موجود افراد نے مسرت کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT