Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ایپل کے علاقائی مرکز کا کل ٹِم کاک کے ہاتھوں افتتاح

ایپل کے علاقائی مرکز کا کل ٹِم کاک کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد سنٹر پر 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، ہندوستانی مارکٹ پر توجہ
حیدرآباد 17 مئی (پی ٹی آئی) انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرکردہ عالمی ادارہ ’ایپل‘ کے سربراہ ٹیم کاک چین کے دورہ کے بعد آج رات ہندوستان پہونچے۔ توقع ہے کہ ٹم کاک 19 مئی جمعرات کو حیدرآباد میں ایپل کے علاقائی مرکز کا افتتاح کریں گے۔ بعدازاں اس ہفتہ کے اواخر کے دوران نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی ملاقات بھی ہوگی۔ وہ کئی اہم وزارتوں کے سرکردہ عہدیداروں سے بھی گفت و شنید کریں گے۔ نانک رام گوڑہ میں واقع ایپل کے علاقائی ترقیاتی مرکز پر ایپل کمپنی تاحال 100 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔ ٹِم کاک کے اس کلیدی مرحلہ پر دورہ ہند کو اس لئے بھی نمایاں اہمیت حاصل ہوگئی ہے کہ آئی فون تیار کرنے والی یہ کمپنی اسمارٹ فوم کی فروخت کے معاملہ میں دنیا کے دوسرے بڑے مارکٹ (ہند) میں اپنے کاروبار کے لئے وسیع تر موقعوں سے بھرپور استفادہ کے امکانات تلاش کرے گی۔ ذرائع نے کہاکہ ٹِم کاک، ہندوستان میں اسمارٹ فونس کی تیاری اور ہندوستانی ٹیکنالوجی مارکٹ میں اس کے موقعوں پر متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ  تبادلہ خیال کریں گے۔ ایپل اپنے آئی فونس کی فروخت میں پہلی مرتبہ انحطاط سے دوچار ہونے کے بعد ہندوستان جیسے نئے اُبھرتے ہوئے مارکٹس پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ امریکہ کے بعد چین ہی ایپل کا دوسرا بڑا مارکٹ تھا تاہم وہاں (چین میں) اس کے آئی فونس کیف روخت میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برخلاف ہندوستان میں گزشتہ سال سے 56 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ تاہم محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری جئیش رنجن نے تاہم ایپل کے سی ای او ٹیم کاک کی اس تقریب میں شرکت کی توثیق نہیں کی جن کا اس ہفتہ ہندوستان کا دورہ مقرر ہے۔ رنجن نے کہاکہ ’’19 مئی کی تقریب میں شرکت کے لئے ایپل کی ٹیم حیدرآباد پہونچ رہی ہے لیکن اس ٹیم کے ارکان کا ہمیں کوئی علم نہیں ہے۔ ہمیں صد فیصد طور پر یہ یقین نہیں ہے کہ ایپل سی ای او ٹیم کاک بھی ان میں شامل ہوں گے یا نہیں۔ ہم ان (ٹیم کے ارکان) سے بھی دریافت کریں گے۔ ان کی شرکت کی توثیق کا انتظار کیا جارہا ہے‘‘۔ رنجن نے مزید کہاکہ ’’انھوں (ایپل) نے اپنے علاقائی مرکز کے قیام کے لئے نانک رام گوڑہ میں تشمان اسپییر کی مملوکہ ایک عمارت کی نشاندہی کی تھی‘‘۔

TOPPOPULARRECENT