Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ایپّا بھکتوں کیلئے تلنگانہ بھون ، پانچ ایکر اراضی کی فراہمی

ایپّا بھکتوں کیلئے تلنگانہ بھون ، پانچ ایکر اراضی کی فراہمی

حیدرآباد ۔ 16 مارچ ۔ ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اپنی ریاست سے تعلق رکھنے والے ایپا سوامی کے بھکتوں کو رہائش کی فراہمی کے مقصد سے نیلکل جیسے دوردراز کے علاقے کے بجائے دریائے پامبایا سری ملائی پہاڑیوں پر تلنگانہ بھون کی تعمیر کیلئے پانچ ایکر اراضی فراہمی کرنے چیف منسٹر کیرالا سے بات چیت کی ہے ۔ وزیر ہندو اوقاف اندرا کرن ریڈی اسمبلی میں آج وقفہ سوالات کے دوران اپنے جواب میں یہ انکشاف کیا۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کی درخواست پر حکومت کیرالا نے ایپا بھکتوں کی سہولت کیلئے تلنگانہ بھون کی تعمیر کے مقصد سے پانچ ایکڑ اراضی کی فراہمی سے اتفاق کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT