Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایپکس اور پاشاہ بیڑی کے درمیان میچ ڈرا

ایپکس اور پاشاہ بیڑی کے درمیان میچ ڈرا

حیدرآباد ۔ 7 نومبر ۔ ( سیاست نیوز) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ اے ۔ 2 ( پلیٹ ) کیلئے ایپکس کرکٹ کلب اور پاشاہ بیڑی کرکٹ کلب کے درمیان ڈی وی اے گراؤنڈ ناراپلی میں 4 اور 5 نومبر کو کھیلا گیا میچ ڈرا ہوگیا جس میں ایپکس نے پہلی اننگز میں حریف ٹیم پر سبقت کے ساتھ 11پوائنٹس حاصل کیا جبکہ پی بی سی سی کو چھ پوائنٹس حاصل ہوئے ۔ پاشاہ بیڑی کے شہبازالدین 68 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چھکوں کی مدد سے 58 رنز بناکر ارون ولیمس کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ محمد اسدالدین نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 122 رنز بنائے۔ سبھم سریواستوا ایپکس کے کامیاب بولر رہے جنھیں چار وکٹس حاصل ہوئے ۔ پاشاہ بیڑی ٹیم پہلی اننگز میں 346 پر آؤٹ ہوگئی۔ ایپکس کے سید پاشاہ علی نے ایک چھکے اور 25 چوکوں کی مدد سے 148 رنز بنائے ۔ عظمت خاں 16 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ایم وجئے کمار نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے ۔ ایپکس نے اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے ۔

TOPPOPULARRECENT