Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ایچوڑہ میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ایچوڑہ میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ایچوڑہ۔/16جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غزہ پٹی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج ایچوڑہ مستقر پر ایس آئی او اور جماعت اسلامی کی جانب سے زبردست ریالی کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریالی میں سینکڑوں مسلمانوں شریک تھے۔ ریالی جامع مسجد سے براہ سرچلما بس اسٹانڈ، امبیڈکر چوک، شیواجی چوک، ترکاری مارکٹ، سرکنڈہ روڈ سے دف

ایچوڑہ۔/16جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غزہ پٹی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج ایچوڑہ مستقر پر ایس آئی او اور جماعت اسلامی کی جانب سے زبردست ریالی کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریالی میں سینکڑوں مسلمانوں شریک تھے۔ ریالی جامع مسجد سے براہ سرچلما بس اسٹانڈ، امبیڈکر چوک، شیواجی چوک، ترکاری مارکٹ، سرکنڈہ روڈ سے دفتر تحصیل آفس پہنچی۔ ڈپٹی تحصیلدار نندا کشور سنگھ کو یادداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر مولا نا مختار عالم قاسمی امام و خطیب جامع مسجد، مولانا شیخ عظیم الدین فلاحی نے کہا کہ اسرائیل گذشتہ چند دنوں سے معصوم و نہتے فلسطینیوں پر جو ظالمانہ کارروائی کررہا ہے جس کے نتیجہ میں غزہ شہر میں فلسطینیوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور سینکڑوں فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مسلمانان شہر ایچوڑہ اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ، مرکزی حکومت و ریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز اُٹھائیں۔ انہوں نے عرب ممالک کی خاموشی کو بھی معنی خیز بتایا۔ اس ریالی میں شیح شمس الدین امیر مقامی، شیخ عظیم فلاحی، محمد مجاہد محی الدین، عبدالغفار، مولانا اشرفی، محمد مبارک، محمد فاروق قادری، محمد فاروق، احتشام الدین، عبدالحکیم افروز اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT