Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایچ آئی ایل آکشن : سردار سنگھ کیلئے مایوس کن بولی

ایچ آئی ایل آکشن : سردار سنگھ کیلئے مایوس کن بولی

جرمن کھلاڑیوں کیلئے زیادہ مانگ ، موریز کو 1,05,000 ڈالر کی اونچی قیمت حاصل ہوئی
نئی دہلی ، 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل) میں نقدی کا دور دَورہ ہے۔ اس ٹورنمنٹ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے آج منعقدہ آکشن کے دوران جرمن اولمپک گولڈ میڈل وننگ کھلاڑی موریز فیورسٹے کو سب سے اونچی بولی حاصل ہوئی  …  انھیں 1,05,000 ڈالر کی خطیر رقم میں کالنگا لانسرز نے خریدا، جبکہ ہندوستانی نیشنل ٹیم کیپٹن سردار سنگھ کو مایوسی ہاتھ لگی۔ انھیں 58,000 ڈالر کی بولی ملی۔ دیگر جرمن کھلاڑی جنھیں ٹیموں کی توجہ حاصل ہوئی، اسٹرائیکر فلوریان فیوچس جنھیں اُن کی اساسی قیمت 20,000 ڈالر کے مقابل 96,000 ڈالر کے عوض دبنگ ممبئی نے حاصل کرلیا، اور مڈفیلڈر توبیاس ہاک ہیں، جنھیں اترپردیش ویزرڈز نے اُن کی اساسی قیمت 25,000 ڈالر کے مقابل 96,000 ڈالر میں خریدا۔ ہندوستانی ڈراگ فلیکر روپندر پال سنگھ اور اسٹرائیکر دھرنویر سنگھ کو سردار سنگھ کے مقابل برتر بولی حاصل ہوئی جیسا کہ انھیں اپنی مساوی اساسی قیمت 20,000 ڈالر کے برخلاف ترتیب وار دہلی ویوورائیڈرز اور کالنگا لانسرز نے 68,000 ڈالر اور 60,000 ڈالر میں حاصل کیا۔ آکشن کی نسبتاً دھیمی شروعات کے بعد پہلی کھیپ میں سے صرف دو کھلاڑیوں وکرم جیت سنگھ (4,500 ڈالر، رانچی ریز) اور آسٹریلیائی کیرن گوورز (36,000 ڈالر، دبنگ ممبئی) کا انتخاب ہوا۔ اس کے بعد دوسری کھیپ سے پہلے سردار کا نام سامنے آیا، جس نے فرنچائزیس میں ہلچل مچائی جبکہ اترپردیش ویزرڈز اور پنجاب واریئرز نے 29 سالہ اسٹار مڈفیلڈر کیلئے کافی توانائی خرچ کی۔ اساسی قیمت 20,000 ڈالر کے ساتھ سردار کو آخرکار واریئرز نے صرف 58 ہزار ڈالر میں خرید لیا، جو اس رقم سے کافی کم ثابت ہوئی جو انھیں افتتاحی ایڈیشن میں حاصل ہوئی تھی۔ انھیں 2012ء میں دہلی ویوو رائیڈرز نے 78,000 ڈالر میں خریدا تھا اور فرنچائز نے اِس سال انھیں ریلیز کیا۔ دوسری کھیپ میں نمایاں 23 سالہ ایف آئی ایچ پلیر آف دی ایئر فیوچس رہے، جنھیں دنیائے ہاکی میں سب سے خطرناک اسٹرائیکرز میں سے مانا جاتا ہے۔ تاہم فیوچس کے جرمن ٹیم ساتھی فیورسٹے کو سب سے اونچی قیمت حاصل ہوئی جیسا کہ انھیں 30,000 ڈالر کی اساسی قیمت کے برخلاف 1,05,000 ڈالر میں خریدا گیا۔

TOPPOPULARRECENT