Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ایچ ایم ڈی اے میں آن لائن خدمات پر غور اندرون 20 یوم ضروریات کی تکمیل ، نومبر سے عمل آوری کی تجویز

ایچ ایم ڈی اے میں آن لائن خدمات پر غور اندرون 20 یوم ضروریات کی تکمیل ، نومبر سے عمل آوری کی تجویز

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اپنی کارکردگی میں بہتری و شفافیت لانے کے لیے نئے طریقہ کار کو متعارف کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے اور اس طرح اپنی مختلف نوعیت کی منظوریاں اب آن لائن دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اندرون 20 یوم عوامی ضروریات کے مطابق منظوریوں کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ ایچ ایم ڈی اے کے باوثوق ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ آن لائن منظوریوں کے نئے طریقہ کار پر آئندہ ماہ سے عمل آوری کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں اڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا حیدرآباد میں ایک علحدہ سافٹ ویر تیار کیا گیا ۔ اور اس نئے سافٹ ویر کے ذریعہ لے آوٹس ، بلڈنگ پرمیشن ( تعمیری منظوریاں ) ایل آر ایس ، پراسسنگ چارجس ، اراضی یوٹیلائیزیشن سرٹیفیکٹ ، جائیداد وغیرہ کی دیگر ناموں پر تبدیلی و منتقلی ، پارکس ، کمرشیل عمارتوں کی کرایہ پر حوالگی و دیگر امور کی منظوریاں وغیرہ آن لائن کے نئے طریقہ کار سے حاصل ہوسکیں گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نئے طریقہ کار سے ملازمین کو واقف کروانے کے لیے گذشتہ چند دن اے پی ٹی ایس ایجنسی کے ذریعہ ٹریننگ ( تربیت ) دی جارہی ہے ۔ علاوہ ازیں جونیر پلاننگ آفیسرس کو 20 کمپیوٹرس مختص کر کے انہیں خصوصی ٹریننگ دی گئی ۔ اس کے علاوہ آن لائن پے منٹ کے تعلق سے مختلف بینکوں کے نمائندوں سے بات چیت کی گئی ہے ۔ اور آن لائن منظوریوں کے طریقہ کار پر عمل آوری کی ذمہ داری حوالہ کرنے کے معاملہ میں اہل ایجنسیوں کی تلاش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ آئندہ ماہ کے دوران ایجنسیوں کا انتخاب کرلیا جائے گا اور ان ایجنسیوں کیلئے ٹنڈر و نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے بھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT