Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ایچ ایم ڈی اے کو مالیاتی طور پر مستحکم بنانے اقدامات

ایچ ایم ڈی اے کو مالیاتی طور پر مستحکم بنانے اقدامات

کرایوں کی وصولی میں سرعت پیدا کرنے خصوصی اقدامات : کمشنر شالینی مشرا کا بیان

کرایوں کی وصولی میں سرعت پیدا کرنے خصوصی اقدامات : کمشنر شالینی مشرا کا بیان
حیدرآباد 21 جون ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو مالی طور پر مستحکم بنانے اور ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کی خدمات سے دستبرداری اختیار کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے ترقیاتی پروگراموں میں تیزی پیدا کی جائے گی ۔ شریمتی شالینی مشرا کمشنر ، حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے یہ کہا کہ حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا مکمل جائزہ لے کر اس کو از سر نو کارکرد بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے کمرشیل کامپلکسیس سے وصولی طلب کرایہ جات ایک طویل عرصہ سے واجب الادا ہیں اور یہ کرائے وصول نہیں کئے جارہے ہیں ۔ لہذا کرایوں کے بقایہ جات سختی کے ساتھ وصول کرنے اقدامات میں تیزی پیدا کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں ادارہ کی کارکردگی میں شفافیت لانے اقدامات کئے جائیں گے ۔ شالینی مشرا نے کہا کہ اتھاریٹی کے ذریعہ حاصل کی جانے والی منظوریوں کیلئے درخواستوں کو آن لائن داخل کرنے اور اجازت ناموں کی حصولی آن لائن دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس طرح نئے پراجکٹس اور میٹرو سٹی ڈیولپمنٹ میں حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اپنا اہم رول ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے منشاء اور توقعات کے مطابق ادارہ کو از سر نو کارکرد بنانے کے منصوبے مرتب کئے جارہے ہیں ۔ ادارہ میں موجودہ خامیوں کو دور کرنے کے سلسلہ میں ادارہ کی ترقی میں ملازمین کی کمی کوئی رکاوٹ کا مسئلہ نہ بننے شالینی مشرا مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی میں مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلی رپورٹ روانہ کرنے حکومت کی ہدایات کے مطابق 182 جائیدادوں پر عاجلانہ تقررات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ حکومت کو گذشتہ دو دن قبل کمشنر کی جانب سے روانہ کردی گئی ہے ۔ بتایا گیا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی ہدایات کے مطابق زون نمبر چھ میں یہ تمام جائیدادوں کو حکومت کی جانب سے پر کی جائیں گی اور اس طرح مذکورہ مخلوعہ جائیدادوں پر بہت جلد تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT