Saturday , December 15 2018

ایچ ای ایس سی جی اور اپولو ہاسپٹل گروپ کے درمیان معاہدہ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ایچ ای ایس سی جی ہینان ایکولوجیکل اسمارٹ سٹی گروپ اور اپولو ہاسپٹلس گروپ کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت معاہدہ چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں عمل میں آیا ۔ گورنر لیویگوئی صوبہ ہینان اور ڈاکٹر سی پرتاپ ریڈی بانی اپولو ہاسپٹلس نے اس معاہدہ پر دستخط کیے ۔ اس معاہدہ کا مقصد چین کے صوبہ ہینان میں ترقی دئیے جارہے اسمارٹ سٹی میں عصری صحت نگہداشت خدمات کی سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔ اس موقع پر سی سنگیتا ریڈی جوائنٹ ایم ڈی اپولو ہاسپٹلس اور مسٹر یانگ چونزی ایم ڈی ایچ ای ایس سی جی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گورنر ہینان ، بانی اپولو ہاسپٹل نے اپنے وفد کے ہمراہ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT