Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ایچ جی سی ایل کی کاوشوں کے نتیجہ میں آؤٹر رنگ روڈ پر حادثات میں کمی

ایچ جی سی ایل کی کاوشوں کے نتیجہ میں آؤٹر رنگ روڈ پر حادثات میں کمی

ہر سال ٹریفک سیفٹی ویک، مختلف سہولتوں کی فراہمی، مسلسل پٹرولنگ حادثات کے تدارک میں معاون

ہر سال ٹریفک سیفٹی ویک، مختلف سہولتوں کی فراہمی، مسلسل پٹرولنگ حادثات کے تدارک میں معاون
حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز) ایچ ایم ڈی اے اور INCAP کے مشترکہ وینچر ، حیدرآباد گروتھ کاریڈر لمیٹیڈ (HGCL) کی مسلسل نگرانی اور کاوشوں کی وجہ ، جس کی جانب سے آؤٹر رنگ روڈ پر سڑک سلامتی کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔ آؤٹر رنگ روڈ پر حادثات میں قابل لحاظ کمی ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں بیداری میں اضافہ اور سیفٹی اقدامات کے باعث 2013-14 کے مقابل سڑک حادثات میں 21 فیصد کمی اور حادثاتی اموات میں 27 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سال 2013-14 ء میں جملہ 92 حادثات پیش آئے تھے اور 59 اموات ہوئی تھیں۔ جاریہ سال جملہ 73 حادثات ہوئے اور 43 اموات ہوئیں۔ ایچ ایم ڈی اے کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ نہرو آؤٹر رنگ روڈ تلنگانہ کا ایک باوقار اور ملک کا پہلا آٹھ لین اسیس کنٹرولڈ ایکسپریس وے پراجکٹ ہے جسے بین الاقوامی معیارات کے مطابق بنایا گیا ہے۔ آؤٹر رنگ روڈ کے اسٹریچ کی جملہ لمبائی 158 کیلو میٹر کے منجملہ 138 کیلو میٹر فی الوقت عوام کے لئے کھلی ہے۔ ایچ جی سی ایل کی جانب سے ہر سال ٹریفک سیفٹی ویک کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا اصل مقصد آؤٹر رنگ روڈ کا استعمال کرنے والوں کو سڑک سلامتی کی اہمیت سے واقف کروانا اور ان میں اس تعلق سے بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس ہفتہ کے دوران آؤٹر رنگ روڈ یوزرس کی مدد کے لئے چند ایونٹس منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ وہ آؤٹر رنگ روڈ پر محفوظ سفر کے لئے قواعداور رہنمایانہ خطوط سے واقف ہوں اور انھیں اپنائیں۔ آؤٹر رنگ روڈ پر روزانہ تقریباً 3000 گاڑیوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔ ہر سال ٹریفک میں اضافہ اور اس کے باعث حادثات میں امکانی اضافہ کے پیش نظر ایچ جی سی ایل کی جانب سے روڈ یوزرس کو 24 گھنٹے سہولتیں جیسے سیفٹی سائینج کا ڈسپلے، پٹرولنگ سرویس ایمبولینس سرویس فراہم کرتے ہوئے آؤٹر رنگ روڈ پر حادثات کو روکنے کے لئے تمام تر سیفٹی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ٹو وہیکل سرویس مشکل میں پھنسی گاڑیوں کو فوری ہٹایا جاتا ہے اور حادثات کے متاثرین کو فرسٹ ایڈ فراہم کیا جاتا ہے یا انھیں قریبی ہاسپٹلس منتقل کیا جاتا ہے۔ آؤٹر رنگ روڈ میں مختلف سہولتوں کی فراہمی کے لئے ایچ جی سی ایل کی جانب سے ایک او اینڈ ایم ایجنسی کو مامور کیا گیا ہے۔ او آر آر کے پانچ بی روٹی پیاکیجس پر حیدرآباد گروتھ کاریڈر کی جانب سے سائبرآباد ٹریفک پولیس کے تعاون و اشتراک سے جنوری 2014 ء سے پٹرولنگ کی جارہی ہے۔ بعض پٹرولنگ گاڑیوں کو اسپیڈگنس، بریتھ انالائزرس وغیرہ سے لیس کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کے نتیجہ میں آؤٹر رنگ روڈ پر سال 2013 ء کے مقابل 2014 ء میں حادثات میں قابل لحاظ کمی ہوئی۔ سائبرآباد پولیس ریکارڈ کے مطابق آؤٹر رنگ روڈ پر روڈ یوزرس کے لئے 24×7 خدمات انجام دینے کے لئے آٹھ پٹرولنگ گاڑیاں، آٹھ ایمبولینس کام کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT