Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایچ سی اے الیکشن مکمل، نتائج روک لئے گئے

ایچ سی اے الیکشن مکمل، نتائج روک لئے گئے

ہائی کورٹ کی اجازت پر نتائج کا اعلان ہوگا، ریٹرننگ آفیسر کا بیان
حیدرآباد ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کا الیکشن جو سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کی صدارتی عہدہ کیلئے نامزدگی مسترد کردیئے جانے پر تلخی کا شکار ہوا، آج اختتام پذیر ہوگیا۔ صدر کے عہدہ کیلئے مقابلہ سابق ایم پی جی ویویکانند اور ودیوت جئے سمہا کے درمیان ہے، جبکہ وائس پریسیڈنٹ کے عہدہ کیلئے کے انیل کمار اور عمران محمود میں مقابلہ ہوا ہے۔ سکریٹری کے عہدہ کیلئے مسابقت میں ٹی شیش نارائن واحد امیدوار ہیں۔ تاہم اس الیکشن کے نتیجے کا فی الحال اعلان نہیں کیا جاسکتا ہے جیسا کہ حیدرآباد ہائی کورٹ کا حکمنامہ جاری ہوا ہے۔ اس لیکشن کے ریٹرننگ آفیسر کے راجیو ریڈی نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ انتخابی عمل پورا ہوچکا ہے۔ ہائی کورٹ کے حکمنامہ تک نتیجے کا اعلان نہیں کیا جاسکتا ہے۔ لہٰذا ، بیالٹ باکس کو اُوپل پولیس کی تحویل میں رکھ دیا گیا ہے۔ ’’ہائی کورٹ کی ہدایت پر ہم اس معاملے میں آگے بڑھیں گے۔‘‘ایچ سی اے سکریٹری جان منوج اور دیگر ایچ سی اے عہدیداران نے ایک مقامی عدالت کے حکمنامہ کی مطابقت میں شروع کردہ انتخابی عمل کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کردی تھی۔ حیدرآباد ہائی کورٹ نے 11 جنوری کو حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) الیکشن کیلئے جاری انتخابی پر حکم التوا جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔ تاہم عدالت نے ہدایت دی تھی کہ الیکشن کے نتائج کا اعلان تاحکم ثانی نہیں ہونا چاہئے اور اس معاملے کو 18 جنوری پر ڈال دیا تھا۔
خاتون باکسرز نصف درجن تمغے جیتنے میں کامیاب
نئی دہلی ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایرپورٹ پر لگ بھگ 24 گھنٹے پھنسے رہنے اور کامپٹیشن میں زیادہ تر وقت اپنے لگیج سے محروم رہنے کے باوجود انڈین ویمن باکسرز نے سربیا میں نیشنس کپ میں قابل لحاظ مظاہرہ پیش کیا اور نصف درجن تمغوں کے ساتھ وطن واپس ہوئی ہیں۔ 10 رکنی ٹیم آج صبح وطن واپس ہوئی جبکہ وہ طاقتور ممالک قازقستان اور روس کے بعد کامپٹیشن میں تیسرے مقام پر آئے ہیں۔ ہریانہ کی نیرج (51kg) نے سب سے عمدہ گولڈ میڈل جیتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT