Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ایچ سی اے انتخابات کیخلاف اظہرالدین عدالت سے رجوع

ایچ سی اے انتخابات کیخلاف اظہرالدین عدالت سے رجوع

حیدرآباد 17 جنوری (پی ٹی آئی) سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان محمد اظہرالدین نے آج رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات کی اجازت دینے سے متعلق پہلے جاری کردہ احکامات اور اِس کے ساتھ ساتھ انتخابات کے سلسلہ میں طے پائے تمام مراحل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ اظہرالدین کے وکیل رما کانت ریڈی نے کہاکہ ہمارا یہ احساس ہے کہ انتخابات کا انعقاد غلط تھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ لودھا کمیٹی سفارشات کے مطابق انتخابات منعقد کئے جانے چاہئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اظہرالدین نے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ عدالت سے یہ استدعا کی گئی ہے کہ وہ اپنے فیصلے کو کالعدم قرار دے جس کے ذریعہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات منعقد کرنے کے علاوہ دیگر احکامات جاری کئے تھے۔(متعلقہ خبر صفحہ 10 پر)

TOPPOPULARRECENT