Wednesday , August 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایچ سی اے صدر کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم

ایچ سی اے صدر کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم

حیدرآباد۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد ہائیکورٹ نے ایک سنگل جج والی عدالت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے جو حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر جی وویکانند کے تعلق سے صادر کیا گیا تھا۔ عبوری چیف جسٹس رنگاناتھن اور جسٹس کے وجیہ لکشمی پر مشتمل ایک ڈیویژن بینچ نے کل یہ ہدایت دی کہ اس معاملے کی ایک سنگل جج کے ذریعہ نئے سرے سے سماعت کی جائے گی۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کی جانب سے دائر کی گئی، ایک اپیل کے بعد اس حکم نامہ کو صدر کیا گیا جس میں 15 مارچ کو جسٹس اے وی سیشا سائی کے ذریعہ جی وویکانند کو نااہل قرار دیئے جانے پر التواء کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT