Wednesday , December 19 2018

ایچ سی اے میں بے قاعدگیاں،اظہرالدین کا تحقیقات کا مطالبہ

حیدرآباد۔ 13 جنوری (سیاست نیوز) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق رکن پارلیمان محمد اظہرالدین نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن میں متعدد مبینہ بے قاعدگیوں کا الزام عائد کیا اور حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی تمام مبینہ بے قاعدگیوں کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ہندوستانی کپتان نے کہا کہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی مینیجنگ کمیٹی (عاملہ کمیٹی) کرکٹرس وغیرہ کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ ساتھ کرکٹرس کے حقوق کو پامال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ افراد ہونے کے باوجود اس طرح نچلی سطح کی حرکتیں کرنے اور رویہ اختیار کرنا مناسب نہیں ہے۔ اظہرالدین نے مزید کہا کہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن لودھا کمیٹی سفارشات کو بالکل نظرانداز کرکے عمل آوری کرنے سے عمداً گریز کررہی ہے۔ علاوہ ازیں اظہرالدین نے الزام عائد کیا کہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن مینیجنگ کمیٹی (عاملہ کمیٹی) انتخابات میں بھی بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کے واقعات پیش آئے، لہذا حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن میں پیش آئی تمام بے قاعدگیوں کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا۔حیدرآبادی حلقوں میں اجو بھائی کے نام سے مشہور اظہرالدین نے گذشتہ روز جب یہاں پرس کلب میں پریس کانفرنس سے مخاطب ہونے کا اعلان کیا تب سے ان کے خیالات جاننے کیلئے صحافیوں میں ایک دلچسپی دیکھی گئی اور آج پرپس کانفرس میں صحافیوں کی کثیر تعداد موجودتھی۔

TOPPOPULARRECENT