Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایچ سی اے نے مستحق کھلاڑیوں کونظرانداز کردیا:اظہرالدین

ایچ سی اے نے مستحق کھلاڑیوں کونظرانداز کردیا:اظہرالدین

 

حیدرآباد۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے حیدرآباد کرکٹر اسوسی ایشن (ایچ سی اے) پر الزام عائد کیا کہ وہ لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عمل آوری نہیں کر رہا ہے اور ساتھ ہی دیگر بدعنوانیاں اور بھی ہورہی ہیں۔ اظہر الدین جنکی رواں برس جنوری میں ایچ سی اے کی صدارت کے لیے نامزدگی مسترد کر دی گئی تھی انہوں نے آج یہاں میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اسوسی ایشن کی جانب سے معین الدولہ کرکٹ ٹورنمنٹ کے لئے جو ٹیم منتخب ہوئی ہے اس ٹیم میں ان کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے جنھوں نے دو روزہ لیگ مقابلوں میں 3 سے زیادہ سنچریاں اسکور کیں اور پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے ایسے مستحق بولروں کو مکمل نظرانداز کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ لودھا کمیٹی کی سفارشات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے کیونکہ سلیکٹروں کے انتخاب کے لیے ان کا کم سے کم 25 فرسٹ کلاس مقابلوں میں شرکت کرنا ضروری ہے۔ اظہر نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ایچ سی اے کی بدعنوانیوں کو میڈیا کے ذریعے منظر عام پر لانا ہے۔ دوسری جانب ایچ سی اے کے صدر جی وویک آنند نے اظہر الدین کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا کہ منتظمین کی کمیٹی موجود ہے جو لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عمل کررہی ہے اور اگر اظہر الدین کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع ہو سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT