Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایچ سی یو ‘ ملک کی چوتھی بہترین یونیورسٹی

ایچ سی یو ‘ ملک کی چوتھی بہترین یونیورسٹی

حیدرآباد۔4اپریل ( سیاست نیوز)  حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کو ملک کی چوتھی بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے ۔ ایک دلت اسکالر روہت ویمولہ کی خودکشی پر اگرچہ یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پراحتجاج دیکھا گیا تھا لیکن وائس چانسلر اپا راؤ پوڈیلی اور طلبہ کیلئے یہ اطلاع خوشی کا باعث ثابت ہوئی ہے کہ ملک کی 10 بہترین یونیورسٹیوں میں ان کی یونیورسٹی چوتھے مقام پر ہے ۔ اپا راؤ پوڈیلی نے اپنی یونیورسٹی کو ملنے والے اس اعزاز کا کریڈٹ فیکلٹی ‘ طلبہ اور غیر تدریسی اسٹاف کو دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اس کارنامہ سے ہمیں فخر کے ساتھ انکساری کا احساس ہوتاہے ۔ اس یونیورسٹی کو معیار تعلیم کے اعتبار سے عالمی طور پر مسلمہ حیثیت کو یقینی بنانے کیلئے ہم ممکنہ مساعی کریں گے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT