Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایچ سی یو میں برہان وانی کے جلسہ تعزیت کی مذمت

ایچ سی یو میں برہان وانی کے جلسہ تعزیت کی مذمت

28 جولائی کو یونیورسٹی پر دھرنا ، وشوا ہندوپریشدکا اعلان
حیدرآباد۔21جولائی(سیاست نیوز) وشوا ہندوپریشد تلنگانہ یونٹ نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں کشمیر ی نوجوان برہان وانی کی انکاونٹر میںہلاکت کے بعدپیش آئے تعزیتی جلسہ کی مذمت کرتے ہوئے تعزیتی جلسہ منعقدکرنے والوں کی فوری گرفتاری عمل میںلانے اور ان کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر وشواہندوپریشد کے مطالبات کو نظر انداز کرنے پر 28جولائی کو وشواہندو پریشد کی جانب سے چلو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کا اعلان کیا۔آج یہاں نیو پریس کلب سوما جی گوڑہ میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ وشواہندوپریشد صدر رام راجو نے کہاکہ ماضی میں بھی ایچ سی یو میں ملک سے غداری کے الزام میں مارے گئے دیش کے دشمنوں کے خلاف تعزیتی جلسہ منعقد کئے جاتے رہے جو کہ ہیںقابلِ مذمت ہے ۔ ملک سے غداری کی سرگرمیوں میں ملوث ایچ سی یو طلبہ کو بائیں بازو اور مجلس کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ رام راجو نے کہاکہ وشواہندوپریشد یونیورسٹی میںایسے سرگرمیوںکو ہرگز برداشت نہیںکریگی ۔ انہوںنے برہان وانی کی یاد میںجلسہ منعقد کرنے والے ایچ سی یو طلبہ کو گرفتار کرنے مطالبہ کیااور کہاکہ ایسے نوجوانوں پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیںجیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کی ضرورت ہے ۔ رام راجو نے کہاکہ وشوا ہندوپریشد ایچ سی یو میںبرہان وانی کے تعزیتی جلسہ کے خلاف پر احتجاج منظم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے اگر حکومت تلنگانہ گرفتار نہیںکرتی ہے تو وشواہند پریشد کے قائدین یونیورسٹی میںداخل ہوکر ان کے خلاف کاروائی کریں گے ۔سریند رریڈی سکریٹری وشواہند پریشد تلنگانہ کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔

TOPPOPULARRECENT