Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / ایچ سی یو کے طالب علم کی پانی کے گڑھے میں گرنے پر موت، یونیورسٹی میں سنسنی

ایچ سی یو کے طالب علم کی پانی کے گڑھے میں گرنے پر موت، یونیورسٹی میں سنسنی

حیدرآباد/13اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں ایک طالب علم کی مشتبہ موت کے بعد سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ آکاش سین گپتا کی پانی کے گڑھے میں گرنے سے موت ہوگئی۔ یونیورسٹی کے ساتھیوں کے ہمراہ جھار کھنڈ سے تعلق رکھنے والا یہ طالب علم مصروف تھا اور پانی کے اس گڑھے میں جمع پانی سے وہ لطف اندوز ہورہا تھا کہ یہ طالب علم اچانک غرقاب ہوگیا جس کو فوری طور پر پانی سے نکال کر ساتھیوں نے ہاسپٹل منتقل کیا تب تک اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم اے سوشیالوجی کا طالب علم آکاش سین گپتا دھنباد جھارکھنڈ کے ساکن وکاس سین گپتا کا بیٹا تھا اور واپس ہونے کے بعد یونیورسٹی کیمپس میں موجود پانی کے گڑھوں کے قریب موجود تھا۔ آکاش گڑھے میں اترنے کے بعد غرقاب ہوگیا۔ پولیس گچی باؤلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT